مرحوم عمر دین کو اشکبار انکھوں میں سپردخاک کیا گیا

ممتاز سینئر صحافی محمد آصف حسین رانا کے دادا عمر دین کا نمازِ جنازہ چک نمبر329ج ب پیر آباد کے قبر ستان میں ادا کی گئی
ٹوبہ ٹیک سنگھ (سٹاف رپورٹر) ممتاز سینئر صحافی محمد آصف حسین رانا کے دادا عمر دین کا نمازِ جنازہ چک نمبر329ج ب پیر آباد کے قبر ستان میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میںپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمد اشفاق ، پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری سہیل غنی، سیاسی و سماجی اور صحافتی نمائندں علاقہ بھر کی شخصیات سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔مرحوم محمد مشتاق ، محمد اسحاق ، محمد فریاد اور محمد ریاض کے والد محترم اور حاجی عاشق علی کے چچا اور محمد آصف حسین رانا سینئرجرنلسٹ کے دادا جان تھے۔مرحوم عمر دین کی نماز جنازہ ان کے آبائی گائوں چک نمبر 329ج ب رسالہ کے قبرستان میں اشکبار انکھوں میں سپردخاک کیا گیا ۔اس موقع پر چوہدری محمد اشفاق کا کہنا تھا کہ ضعیف بزرگ مرحوم عمر دین ایک نیک سیرت اور سادگی پسند انسان تھے اور ایسی روحیں دنیا میں بہت کم ملتی ہیں اور ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا ہے بزرگ کو اللہ تعالی جنت میں اعلی مقام عطافرمائے

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button