ایم پی اے پی پی 121 چوہدری سعید احمد سعیدی کا ایم اے فاونڈیشن ٹوبہ کا سرپرائز وزٹ کیا

عوامی مسائل کے حل کیلیے کوشاں ہوں میں سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتا ہوں اور عوام الناس اور حلقے کی بہتری کیلئے دن رات محنت کر رہا ہوں
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد آصف حسین رانا سے )ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف و ایم پی اے پی پی 121 چوہدری سعید احمد سعیدی کا ایم اے فاونڈیشن ٹوبہ کا سرپرائز وزٹ کیا ، جس میں ایم اے فاونڈیشن کی چیئرپرسن میڈم نگہت انوار اور ان کی ٹیم نے بھر پور استقبال کیا ، اس موقع پر ایم اے فاونڈیشن کی چیئر پرسن میڈم نگہت انوار نے حلقہ کی عوام میں پیش آنے والے مسائل پر خصوصی بات کی اور بتایا کہ ہماری قوم کی ینگ جنریشن جاب نہ ملنے پر پریشان ہے ان کے لیے ہمارا ادارہ کام کر رہا اس میں آپ کی مدد کی ضرورت ہے اس موقع پر ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف و ایم پی اے پی پی 121 چوہدری سعید احمد سعیدی نے یقین دہانی کرائی کہ عوام کی بہتری کے لیے میں ہر وقت تیار ہوں عوام کے ہر طرح کے مسائل کے حل کیلیے کوشاں ہوں اور میں سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتا ہوں اور عوام الناس اور حلقے کی بہتری کیلئے دن رات محنت کر رہا ہوں اس موقع پر محمد آصف حسین رانا (جرنلسٹ ) ، حارث جٹ ، انور جیلانی اور جمشید سیکرٹری بھی موجودتھے

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button