حکومت پنجاب کی سبسڈی احساس راشن پروگرام بارے آگاہی کیمپس کا انعقاد

اس موقع پر ایم اے فاونڈیشن کی چیئرپرسن میڈم نگہت انوار ، رانا عمران کریانہ مرچنٹس، محمد عدیل محمد آصف حسین رانا ( جرنلسٹ ) اور صحافی عمران اسلم بھی موجود تھے
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے ) حکومت پنجاب کی سبسڈی احساس راشن رعایت پروگرام کے بارے آگاہی کیمپس کا انعقادچوہدری محمد اشفاق اور ایم اے فاونڈیشن کے زیر اہتمام گارڈن ٹائون میںکیا گیا آگاہی کیمپ کا مقصد ذیادہ سے ذیادہ مستحق خاندان پنجاب حکومت کی پالیسی احساس راشن رعایت پروگرام میں کریانہ مرچنٹس کے ساتھ مل کر رجسٹرڈ ہوں تاکہ لوگ اس حکومتی ریلیف سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںاس موقع پر ایم اے فاونڈیشن کی چیئرپرسن میڈم نگہت انوار ، رانا عمران کریانہ مرچنٹس، محمد عدیل محمد آصف حسین رانا ( جرنلسٹ ) اور صحافی عمران اسلم بھی موجود تھے اس موقع رانا عمران کریانہ مرچنٹس کا کہنا تھا کہ آگاہی کیمپ کا مقصد پنجاب حکومت نے عوام الناس کے کم آمدنی والے پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام میں رجسٹریشن کا آغاز کیا ہے جس میں جس سے 80لاکھ کم آمدنی والے خاندان مستفید ہو سکیں گے، اور عوام الناس کو بتایاکہ مستحق خاندان اپنے آپ کو د یئے گئے نمبر 8123پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بھیج کر اپنے آپ کو رجسٹر کروائیںیا پھر مستحق خاندان اپنے آپ کوآن لائن رجسٹر ڈکرواسکتے ہیں۔ ایم اے فاونڈیشن کی چیئرپرسن میڈم نگہت انوارکا کہناتھا کہ پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام میں رجسٹریشن کا آغاز کرنا حکومت پنجاب کی سبسڈی یہ عوام دوستی کا واضع ثبوت ہے

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button