صحابہ کرام سے محبت وعقیدت کے بغیر رسول ۖسے سچی محبت نہیں ہوسکتی۔ حافظ حامد سرفراز

اس موقع پرحضرت علامہ مولانا پیر حافظ شمس الزمان قادری سمیت علما ء کرام ، سیاسی وسماجی ، صحافتی شخصیات سمیت عقیدت مندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے)پاسبان مسلک رضا خطیب العصر حضرت علامہ مولانا پیر محمد حافظ حامد سرفراز قادری نے مرکز اہل سنت جامع مسجد بلال محلہ بخشی پارک میں 127و یں ماہانہ قرآن و حدیث کی روشنی میں اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ صحابہ کرام سے محبت وعقیدت کے بغیر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت نہیں ہوسکتی اور صحابہ کرام کی پیروی کئے بغیر آنحضور صل اللہ علیہ وسلم کی پیروی کا تصور محال ہے۔ کیونکہ صحابہ کرام نے جس انداز میں زندگی گزاری ہے وہ عین اسلام اور اتباع سنت ہے اور ان کے ایمان کے کمال وجمال، عقیدہ کی پختگی، اعمال کی صحت و اچھائی اور صلاح وتقوی کی عمدگی کی سند خود رب العالمین نے ان کو عطا کی ہے۔ قرآن کریم میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے متعلق آیات پر ایک نظر ڈالئے پھر ان کے مقام ومرتبہ کی بلندیوں کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے اولیا اللہ کی پہلی صفت ایمان ہے۔اس موقع پر بانی تاجدار ختم نبوت فانڈیشن حضرت علامہ مولانا پیر حافظ شمس الزمان قادری نے بھی خطاب کیا جبکہ حافظ اللہ یار سیالوی،حافظ محمد بلال،ندیم چشتی ،محمد بابر قادری ودیگر ثناء خواں مصطفی نے بارگاہ رسالت میں اپنی اواز سے پھول نچھاور کئے اس موقع پر علما ء کرام ، سیاسی وسماجی ، صحافتی شخصیات سمیت عقیدت مندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button