صحافی محمد آصف حسین رانا کے دادا جان مرحوم کے چہلم شریف پر ایصال ثواب کی محفل


صاحبزادہ قاری محمد احمد فیض گولڑوی چیئرمین دارالعلوم مہریہ رضویہ رجسٹرڈ نے حاضرین محفل کو محبت امن اور بھائی چارے کا درس سے دیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد آصف حسین رانا سے)چک نمبر 329رسالہ کے رہائشی مشتاق احمد ، محمد اسحاق ، محمد فریاد اور محمد ریاض کے والد اور حاجی عاشق علی چچا اور ممتاز سینئر صحافی محمد آصف حسین رانا کے دادا جان مرحوم کے ایصال ثواب کی محفل کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول ۖ سے ہوا ۔صاحبزادہ قاری محمد احمد فیض گولڑوی نے چک نمبر 329ج ب رسالہ میں جرنلسٹ محمد آصف حسین رانا کے دادا جان کے چہلم شریف پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ شریعتِ مطہرہ میں اپنے کسی بھی نیک عمل کا ثواب کسی فوت شدہ یا زندہ مسلمان کو ایصال کرنا جائز و مستحسن ہے ایصالِ ثواب کے لئے نہ کسی وقت کو معین کرنا ضروری ہے بغیر کسی قید کے جب بھی چاہیںکو ئی نیک عمل کرکے میت کو ایصالِ ثواب کر سکتے ہیں،چاہے کوئی صدقہ کرے یا مدرسہ ومسجد بنا دے ،قرآنِ پاک کی تلاوت کرکے ثواب پہنچائے۔ جیسے کہ ایک آدمی حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے پیش ہوا اور کہا کہ اگر میںاپنے مرحوم کی طرف سے صدقہ دوں تو کیا وہ اسے کوئی نفع دے گا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایاہاںاس آدمی نے عرض کیا کہ میرے پاس ایک باغ ہے آپ گواہ رہیں کہ میں نے یہ باغ اس کی طرف سے صدقہ کر دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے ہمیں چاہئے کہ دنیا کی موج مستیاں چھوڈ کر اللہ تعالیٰ اور اس کے رُسول کے بتائے ہوئے راستے اختیار کریں ۔ صاحبزادہ قاری محمد احمد فیض گولڑوی چیئرمین دارالعلوم مہریہ رضویہ رجسٹرڈ نے حاضرین محفل کو محبت امن اور بھائی چارے کا درس سے دیامحفل پاک میں علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button