شفافیت کے فروغ اور سماجی احتساب کی اہمیت پر مختلف سٹیک ہولڈرز کیساتھ مکالمہ کا اہتمام

تقریب کا اہتمام سیٹیزن فار گڈ گورننس پروجیکٹ کے تحت معاون تنظیموں فیس پاکستان اور جوائے فاونڈیشن نے کیا تھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد آصف حسین رانا سے)سی پی ڈی آئی کی جانب سے معلومات تک رسائی کے ذریعے شفافیت کے فروغ اور سماجی احتساب کی اہمیت پر مختلف سٹیک ہولڈرز کیساتھ ایک روزہ مکالمہ کا اہتمام کیا گیا،تقریب کا اہتمام سیٹیزن فار گڈ گورننس پروجیکٹ کے تحت معاون تنظیموں فیس پاکستان اور جوائے فاونڈیشن نے کیا تھا جس میں شہریوں کو پنجاب شفافیت و معلومات تک رسائی کے ایکٹ 2013 کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا گیا اس موقع پر شرکا نے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس ایکٹ کی آگاہی کیلئے مہم کا اغاز کرے،اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد شہباز انصاری نے معلومات تک رسائی کے قانون کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور اس بات پر زور دیا کہ شہریوں کی جانب سے اس ایکٹ کے استعمال کے بغیر پنجاب میں اس کا نفاذ ناممکن ہے،انہوں نے پنجاب آر ٹی آئی ایکٹ 2013 کے فروغ اور آگاہی کیلئیاس طرح کے سیشن کے انعقاد پر سی پی ڈی آئی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ انفارمیشن کمیشن اس ایکٹ کے حوالہ سے لوگوں میں شعور بیدار کرنے اور اس کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے عوام کے ساتھ ہاتھ ملانے کے لیے تیار ہے،،انہوں نے پنجاب آر ٹی آئی ایکٹ 2013 کی نمایاں خصوصیات بارے بھی بتایا اور کہا کہ ضلعی سطح پر معلومات تک رسائی کے مرکز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس سے لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا۔محمد شریف احرار، رجسٹرار محکمہ تعلیم نے آر ٹی آئی درخواستیں وصول کرنے اور ان کا جواب دینے کے حوالہ سے اپنے تجربات لوگوں کیساتھ شیئر کیے اور بتایا کہ کیسے انہوں نے معلومات کے حصول کی ایسی درخواستوں پر بروقت اور مطلوبہ معلومات فراہم کی جاتی ہیں،زاہد فرید چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ نے محکمہ کی خدمات کے بارے میں بتایا اور اسٹیک ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس ایکٹ کے تحت معلومات کے حصول کا حق استعمال کریں تاکہ مختلف سرکاری محکموں کو جوابدہ بنایا جا سکے،انہوں نے اس اہم موضوع پر آگاہی پیدا کرنے کیلئے تقریب کے انعقاد پر سی پی ڈی آئی ٹیم کی بھی تعریف کی،میونسپل کمیٹی کے سابق چیئرمین غلام نبی نے بطور چئیرمین بلدیہ اپنے تجربات شئیر کرتے ہوئے اس دوران مختلف درپیش چیلنجز کے بارے میں بتایا،انہوں نے لوکل گورنمنٹ سسٹم کی بہتری کے لیے سفارشات پر بھی روشنی ڈالی۔سابق ضلعی چیئرمین ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ چوہدری و صدر پریس کلب چوہدری عمران ندیم سدھو نے آر ٹی آئی ایکٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، انہوں نے سی پی ڈی آئی سے آر ٹی آئی ایکٹ پر ایک بروشر کی درخواست کی تاکہ وہ اسے خود پرنٹ کر کے لوگوں میں بیداری کے مقصد سے تقسیم کر سکیں،اس موقع پرمختلف محکموں کے افسران،تماہرین تعلیم،مذہبی رہنماں،خواجہ سراں اور اقلیتی برادری،سماجی تنظمیوں کے نمائندوں سمیت میڈیانمائندگا ن بھی موجودتھے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button