انسانی زندگی بہت قیمتی ہے اور صحت کے معاملہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ

ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر نے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ محکمہ ہیلتھ اتھارٹی کے بلائے گئے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر نے کہا ہے کہ انسانی زندگی بہت قیمتی ہے اور صحت کے معاملہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، غیر معیاری و جعلی ادویات بیچنے اور انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، محکمہ صحت کے حکام اور ڈرگ انسپکٹرز اتائیوں کے خلاف کاروائیوں کے عمل کوتسلسل سے جاری رکھیں اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔میڈیکل سٹورز پر ممنوعہ اور زائد المعیاد ادویات کی فروخت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔معیاری ادویات کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں،ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ محکمہ ہیلتھ اتھارٹی کے بلائے گئے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ سمیت دیگرمتعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ نے اجلاس میں میڈیکل سٹورز سے متعلق کل16کیس پیش کیے، اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے کیسز کی سماعت کرتے ہوئے ایک کے ایف آئی آر،چار پراسیکیوٹ ،پانچ کو وارننگ دیتے ہوئے باقی کی ری وزٹ کر نے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عطائی ڈاکٹروں یا غیر قانونی میڈیکل سٹورز مالکان کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا بلکہ انکے خلاف سخت کارروائی جاری رکھیں لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں انکے خلاف مقدمہ درج کروا کر عدالت میں پیش کریں ۔ ہیلتھ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ ہسپتالوں، میڈیکل سٹوروں کی روزانہ کی بنیاد پربا قاعدگی سے چیکنگ کریں اور زائد العمیاد ادویات کی تلفی کو یقینی بنائیں، ہیلتھ کیر کمیشن کے قواعد پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں جعلی اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں پر کڑی نظر رکھیں اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button