ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر کی زیر صدارت سکول رجسٹریشن اتھارٹی کا اجلاس ہوا

جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سہیل اظہر اور دیگر افسران شریک تھے۔ اجلاس میں31سکولوں کی رجسٹریشن کا جائزہ لیا گیا۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد آصف حسین رانا سے ) ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر کی زیر صدارت سکول رجسٹریشن اتھارٹی کا اجلاس ہوا،جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سہیل اظہر اور دیگر افسران شریک تھے۔ اجلاس میں31سکولوں کی رجسٹریشن کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے تمام امور کی جانچ پڑتال صرف میرٹ پر کی جائے گی اور رجسٹریشن کے قانونی تقاضے پورے کرنے والے سکولوں کو ہی رجسٹرڈ کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر نے تمام زیرالتواء کیسز کو میرٹ کے مطابق نمٹانے کا حکم دیا، ڈپٹی کمشنر نے رجسٹریشن کے لئے پیش ہونے والے تمام کیسوں کا انفرادی طور پر جائزہ لیا، انہوں نے اعتراضات کو دور کر کے کیسوں کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button