ضلعی انتظامیہ کاشتکاروں کو حکومتی نرخوں پر کھاد کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے


اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے کہا کہ کھاد کی سرکاری نرخ پر ہر صورت تقسیم کو یقینی بنایا جائے ڈپٹی کمشنر نے کھاد کی طلب و رسد کا جائزہ لیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کاشتکاروں کو حکومتی نرخوں پر کھاد کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے شہر کے مختلف کھاد سیل پوائنٹس کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کھاد کی طلب و رسد کا جائزہ لیا اور وہاں موجود کسانوں سے ریٹس کے متعلق دریافت کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے کہا کہ کھاد کی سرکاری نرخ پر ہر صورت تقسیم کو یقینی بنایا جائے۔اگرکوئی ڈیلر کھاد کی زائد قیمت وصول کرے تو اس کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ فیلڈ میں رہیں اور کھاد بلیک میں فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف ایف آئی آر کے ساتھ بھاری جرمانہ عائد کریں۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے پٹرول پمپس کا دورہ کیا۔ جہاں ڈپٹی کمشنر نیسٹاک موجود ہونے کے باوجود پٹرول نہ دینے والے پٹرول پمپ مالکان کیخلاف کارروائی کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مصنوعی قلت اور اوور چارجنگ پر ضلع میں زیرو ٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button