ضلع بھر میں اچھی کوالٹی کے آٹے کی فراہمی کوہر صورت میں یقینی بنایاجا رہاہے، ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد


ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو سستے آٹے کی باآسانی دستیابی کے حوالے سے مزید ایک سیل پوائنٹ بڑھانے اور کوٹہ بڑھانے کے احکامات جاری کیے
ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے ) چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی ہدایات پر ضلع بھر میں سستے آٹے کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے ماڈل بازار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سستے آٹے کی سپلائی و ریکارڈ چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ماڈل بازار میں موجود صارفین سے آٹے سمیت اشیاء ضروریہ کی سستے داموں فراہمی بارے دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو سستے آٹے کی باآسانی دستیابی کے حوالے سے مزید ایک سیل پوائنٹ بڑھانے اور کوٹہ بڑھانے کے احکامات جاری کیے۔ ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے کہا کہ ضلع بھر میں اچھی کوالٹی کے آٹے کی فراہمی کوہر صورت میں یقینی بنایاجا رہاہے، ضلع بھر میں روزانہ آٹے کے 20 ہزار سے زائد 10 کلوگرام کے تھیلے فراہم کیئے جارہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ خوراک کے افسران کو ہدایات جاری کی کہ وہ ڈیمانڈ کے مطابق سپلائی کو یقینی بنائیں۔آٹے کے معیار اور وزن میں کمی پر متعلقہ فلور ملز کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کے سیل پوائنٹ اور کوٹہ بڑھانے پر شکریہ ادا کیا

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button