طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد


ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کی کارکردگی کے جائزہ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے)ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے کہاہے کہ بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اس کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کی کارکردگی کے جائزہ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ کی جانب سے محکمہ صحت کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے کہا ضلع کے تمام بنیادی مرکز صحت اور آر ایچ سی میں تمام سیٹوں پر سٹاف کی ہمہ وقت تعیناتی کے ساتھ ساتھ ادویات کی فراہمی اور ڈی ایچ کیو، بنیادی مرکز صحت میں سٹاف کو مکمل کرنے، جنرل ڈیوٹیوں کے خاتمے اور شہریوں کو سہولیات اور بہترین میڈیکل سروسز کی فراہمی کے لیے اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور امید ظاہر کی کہ محکمہ صحت کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے مریضوں کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے گا۔ اس کے علاوہ تمام مراکز پر ادویات کی فراہمی، میڈیکل آفیسرز کی ہمہ وقت موجودگی، آلات کی دستیابی کے حوالے سے ہدایت کی۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت تمام تحصیل ہیڈ کواٹر میں عملے کی حاضری یقینی بنائی جائے اور مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button