ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے سرکاری نرخوں پر سستے آٹاکی فروخت کے حوالے سے فلور ملز مالکان سے میٹنگ کی


اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے کہا کہ ضلع بھر میں10کلو آٹے کے تھیلے کی 648روپے پرفراہمی کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں
ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے)ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے سرکاری نرخوں پر سستے آٹاکی فروخت کے حوالے سے فلور ملز مالکان سے میٹنگ کی۔اجلاس میں ڈی ایف سی سمیت فلور ملز مالکان موجود تھے ۔اجلاس میں آٹا سپلائی پر مشاورت’ مافیا کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے کہا کہ ضلع بھر میں10کلو آٹے کے تھیلے کی 648روپے پرفراہمی کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انتظامیہ اور ملز مالکان مل کرٹوبہ ٹیک سنگھ میں آٹے کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں کی آسانی کے لئے سبسڈائزڈآٹے کے سیل پوائنٹس میں اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے ملز مالکان کو حکومتی ایس او پیز پر عملدآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آٹے کی بلیک میں فروخت کرنے والوںکے خلاف سختی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔فلور ملز مالکان نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقینی دہانی کروائی۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button