سرکاری اسکولوں میں معیاری تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے محکمہ کی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں،ڈپٹی کمشنر ٹوبہ


اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل احمد جواد سردار ،سی ای او ایجوکیشن سہیل اظہر، ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن، ڈی او ایلیمنٹری (زنانہ، مردانہ) ڈپٹی ڈی اوز سمیت دیگر افسران شریک تھے
ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے)ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے کہا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں معیاری تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے محکمہ کی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں تاکہ حکومتی اہداف کے حصول کے ساتھ ساتھ ضلع میں تعلیم کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل احمد جواد سردار ،سی ای او ایجوکیشن سہیل اظہر، ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن، ڈی او ایلیمنٹری (زنانہ، مردانہ) ڈپٹی ڈی اوز اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سمیت دیگر افسران شریک تھے۔ سی ای او ایجوکیشن سہیل اظہر نے ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انرولمنٹ ٹارگٹ کے ہدف کا حصول ممکن بنایا گیا ہے اور اسکولوں میں عدم دستیاب بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے سکول سطح پر ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی دستیاب فنڈز کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے ۔اس کے علاؤہ اے ڈی پی ڈویلپمنٹ اسکیمیں، این ایس بی فنڈز، پرائیویٹ سکولز اور دیگر امور بارے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے افسران اور مانیٹرنگ اسٹا ف ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے بھرپور محنت کریں اور طلباء وطالبات کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ صحتمند سرگرمیوں میں شرکت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔ محکمہ کے افسران محنت اور احساس ذمہ داری کو اپنا وطیرہ بنائے تاکہ کم آمدن اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے بچوں کو معیاری تعلیم کے حصول سے ملک معاشرے کی ترقی اور خوشحالی میں فعال کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں میں مسائل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس کو آگاہ کیا جائے تاکہ محکموں اور شعبوں سے متعلق مسائل کو حل کیا جا سکے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button