نواحی چک 329ج ب کا درینہ مسئلہ الیکٹرک پولزکو تبدیل کر دیا گیا


اس موقع پر محمد آصف حسین رانا (جرنلسٹ )کا کہناتھا کہ میں شکر گزار ہوں واپڈا کے ان آفیسرز کاجنہوں نے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور جن دوستوں نے بھی ہمارے ساتھ دیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ (سٹاف رپورٹر ) نواحی چک 329ج ب پیری آباد میں عرصہ دراز سے بجلی کی تاریں زمیں کو چھو رہی تھی جن کے باعث علاقہ مکینوں اور راہ گیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا بعض دفعہ ریسکیو 1122 کی گاڑی بھی نہیں گزر سکتی تھی معروف صحافی محمد آصف حسین رانا کی خصوصی کاوش سے 329ج ب پیری آباد کا درینہ مسائل الیکٹرک پولزکو تبدیل کر کے حل کر دیا گیا ، علاقہ مکینوں نے معروف صحافی محمد آصف حسین رانا اور محکمہ واپڈا کے افسران کا شکر ادا کیااس موقع پر محمد آصف حسین رانا (جرنلسٹ )کا کہناتھا کہ میں شکر گزار ہوں واپڈا کے ان آفیسرز کاجنہوں نے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور جن دوستوں نے بھی ہمارے ساتھ دیاان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ا ن کامزید کہنا تھاکہ جو ٹولہ گاوں کے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ بنتے ہیں عوام ان کو کبھی معاف نہیں کرے گی، عوام ان کے چہرے اچھی طرح جانتی ہے علاقائی دوستوں سے میری گزارش ہے کہ اگر آپ حق پر ہوں تو کوئی آپ کو ہرا نہیں سکتا اور جیت ہمیشہ حق اور سچ کی ہوتی ہے

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button