ڈیجیٹل مردم شماری 2023کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس


جس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ضحٰی شاکر ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد شہباز انصاری ڈسٹرکٹ انچارج مردم شماری عمر دراز ، اور دیگر محکمہ جات کے افسران موجود تھے
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد آصف حسین رانا سے)ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد کے زیر صدارت ڈیجیٹل مردم شماری 2023کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ضحٰی شاکر ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد شہباز انصاری ڈسٹرکٹ انچارج مردم شماری عمر دراز ، اور دیگر محکمہ جات کے افسران موجود تھے۔ اجلاس کو ڈیجیٹل مردم شماری کی ٹریننگ، سیکورٹی اور دیگر اقدامات کے حوالے سے تفصیلاً بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ جامع منصوبہ بندی اور پالیسی سازی کو یقینی بنانے کیلئے 7ویں خانہ ومردم شماری ملکی تاریخ میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا انعقاد یکم مارچ تا 2اپریل 2023تک کیا جا رہا ہے جس کے دوران شمار کنندگان گھر گھر جا کر ڈیٹا اکٹھا کرینگے۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ ڈیجیٹل مردم شماری کی کامیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سستی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ بعد ازاں شمار کنندگان کو ٹیبلٹس بھی دیئے گئے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button