ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کو سرسبز بنانے کیلئے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا


ہمیں شہریوں کو دستیاب جگہوں پر زیادہ سے زیادہ قدآور پودے لگانے کی ترغیب دینا ہوگی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ضحی شاکر سمیت اور دیگر بھی موجود تھے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد آصف حسین رانا سے)ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کو سرسبز بنانے کیلئے ڈی سی آفس کے لان میں پودا لگا کر ضلع بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ضحی شاکر سمیت ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر اور دیگر بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع بھر میں وسیع شجرکاری کی جا ئیگی، ماحول کو آلودگی سے بچانے اور آئندہ نسل کو خوشگوار وسرسبزوشاداب ماحول فراہم کرنے کے لئے درختوں کی تعداد میں اضافہ ناگزیر ہے۔ہمیں شہریوں کو دستیاب جگہوں پر زیادہ سے زیادہ قدآور پودے لگانے کی ترغیب دینا ہوگی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع میں شجرکاری مہم پر ایک تحریک کی صورت میں عملدرآمد کیا جارہا ہے جس کے تحت سرکاری دفاتر،کالجز،یونیورسٹیز،جیلوں، پارکوں،گرین بیلٹس اور دیگر دستیاب جگہوں پر قد آور پودے لگا کر ان کی نشوونما کے لئے اقدامات جاری ہیں تاکہ وہ پروان چڑھیں اور ماحول کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button