ہسپتالوں کے خطرناک ویسٹ کی خرید وفروخت پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے،ڈپٹی کمشنر


ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نے ویسٹ منیجمنٹ کمیٹی کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر شہباب عالم سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد آصف حسین رانا سے)ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے ہسپتالوں کے خطرناک ویسٹ کی خرید وفروخت پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے اور اس خطرناک فضلے و کچرے کو سائنسی بنیادوں پر تلف کرنے کے لئے پنجاب ہسپتال ویسٹ منیجمنٹ رول 2014 بھی نافذ کر رکھا ہے تاکہ ہسپتالوں کے خطر ناک فضلے و کچرے سے عوام کو بچایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نے ویسٹ منیجمنٹ کمیٹی کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر شہباب عالم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عارف محمود سمیت دیگر افسران اور پرائیوٹ ہسپتالوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عارف محمود نے ہسپتالوں کے فضلے و کچرا کو تلف کرنے کے حوالہ سے طریقہ کار پر بریفنگ دی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی اس حوالہ سے رپورٹ پیش کی۔ جس پر ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کے خطر ناک فضلے و کچرے سے عوام کو بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائے گے۔ جو حکومتی اقدامات پر عمل نہیں کرے گا اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button