جشن بہاراں کے موقع پر پرنسپل زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سب کیمپس ٹوبہ ڈاکٹر ضیا الرحمن کا دورہ


اسٹال میں بچوں اور فیملیز کے لیے پیٹس موجود ہیں ۔ پنجاب کے منفرد کلچرل کو نمایاں کیا گیا ۔ پنجاب کلچر کو فروغ اور بہتری کے لیے ثقافت کو واضح کیا گیا
وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان(ستارہ امتیاز)کے ویژن کے مطابق جشن بہاراں کے موقع پر ٹوبہ ٹیک سنگھ سٹیڈیم میں لگے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اسٹال پر پرنسپل زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر ضیا الرحمن صاحب کا دورہ۔پرنسپل ڈاکٹر ضیا الرحمن صاحب نے میڈیا پرسن میاں نعمان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اسٹال سب سے مختلف اور منفرد ہے ۔ ہمارے اسٹال میں بچوں اور فیملیز کے لیے پیٹس موجود ہیں ۔ پنجاب کے منفرد کلچرل کو نمایاں کیا گیا ۔ پنجاب کلچر کو فروغ اور بہتری کے لیے ثقافت کو واضح کیا گیا ۔ جامعہ زرعیہ کے طلبا کی جانب سے ڈائٹ پلان اور صحت کے سنہری اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائٹ پلان تقسیم کیے گئے ۔ فوکل پرسن زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر فاروق کاہلوں نے میڈیا پرسن میاں نعمان سے بات کرتے ہوئے کہا زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ کا اسٹال ہر دفعہ ایک منفرد پہچان رکھتا ہے آنے والے تمام معززین ہمارے بچوں کے بنائے ہوئے کلچرل اور آٹ کے نمونوں کو دیکھتے ہیں اور داد دیے بغیر نہیں رہے سکتے ۔ ہماری یونیورسٹی اعلی تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی خصوصی توجہ دیتی ہے تاکہ طلبا کی بہتر نشوونما ہوسکے۔ پرنسپل ادارہ ڈاکٹر ضیا الرحمن و کنوینئر اسٹال ڈاکٹر فاروق خالد نے تمام زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اساتذہ سٹاف اور طلبا کی کاوشوں کو سراہا اور بہترین اسٹال ڈیکوریشن پرمبارکبادپیشکی

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button