صفائی نصف ایمان ہے سلوگن کے تحت ضلع کو سنوارنے کی مہم بھر پور جذبہ کیساتھ جاری رہی


نکاسی آب کے مسائل کا فوری ازالہ کیا جائیگرین بیلٹس شہروں کے داخلی راستوں کی حالت بھی بہتر کی جائیگی تمام علاقوں کے سرپرائز وزٹس کرکے صفائی اور بیوٹیفکیشن کا چیک کروں گا
حکومت پنجاب کی ہدایت پر صفائی نصف ایمان ہے سلوگن کے تحت ضلع کو سنوارنے کی مہم بھر پور جذبہ کیساتھ جاری رہی-ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سینیٹری ورکرز سے ملاقات کے دوران مہم بارے ہدایات دیں انہوں نیسینیٹری ورکرز کے ہمراہ صفائی کی اہمیت بارے آگاہی واک کی قیادت بھی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نعمان علی ڈوگر ، چیف آفیسر ضلع کونسل انور بیگ سیال اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے-ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نظر انداز علاقوں پر خصوصی کیا جائے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیرو ویسٹ بنائینگے اس مقصد کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے-انہوں نے کہا کہ نکاسی آب کے مسائل کا فوری ازالہ کیا جائیگرین بیلٹس شہروں کے داخلی راستوں کی حالت بھی بہتر کی جائیگی تمام علاقوں کے سرپرائز وزٹس کرکے صفائی اور بیوٹیفکیشن کا چیک کروں گا-انہوں نے کہا صفائی کے حوالہ سے کنٹرول روم میں موصول شکایات کا فی الفور ازالہ کیا جائے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button