ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد کی سربراہی میں جشن بہاراں کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے


تیسرے روز بھی قومی و علاقائی کھلاڑیوں کے مابین کبڈی میچ کا انعقاد سپورٹس اسٹیڈیم میں کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد تھے
ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد کی سربراہی میں جشن بہاراں کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ تیسرے روز بھی قومی و علاقائی کھلاڑیوں کے مابین کبڈی میچ کا انعقاد سپورٹس اسٹیڈیم میں کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد تھے۔ جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ضحی شاکر، اسسٹنٹ کمشنر ، سی او ضلع کونسل انور بیگ، ڈی او سپورٹس محمد جمیل سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ کبڈی کے دلچسپ مقابلے میں تماشائیوں کا جوش وخروش قابلِ دید تھا۔ ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے کہا ہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہریوں کے لئے انتظامیہ نے جو میلہ سجایا ہے اس پر سب افسران خراج تحسین کے مستحق ہیں۔کبڈی کا کھیل پنجاب کا کلچر اور ہماری ثقافت ہے پورے پنجاب سے کبڈی پلیئر یہاں مقابلومیں حصہ لینے کے لئے پہنچے ہیں جنہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے امیدظاہر کی کہ ضلع کے شہری ان تقریبات سے لطف اندوز ہو رہے ہوں گے۔بہار کے موسم میں میلوں کے انعقاد سے شہریوں کو میل جول کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بھائی چارے،اخوت کی فضا کو پروان چڑھانے اور اخلاقی اقدار کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ثقافتی و روایتی میلے باقاعدگی سے منعقد کرنے پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے شہری اپنی فیملیز کے ہمراہ بھرپور شرکت کرکے لطف اندوز ہوں۔ڈپٹی کمشنر و دیگر نے سپورٹس اسٹیڈیم میں مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کی انتظامیہ، مختلف مقابلہ جات میں پوزیشن ہولڈرز کو انعامات تقسیم کیے۔ ڈپٹی کمشنر نے میڈیا نمائندگان کو بہترین کوریج پر شیلڈ اور سرٹیفکیٹ بھی دے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button