ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد کی زیر صدارت ریونیو پرائس اسسٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد


اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ضحی شاکر، تحصیلداران، محکمہ ایکسائز ، محمکہ بلڈنگ ودیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی
ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد کی زیر صدارت ریونیو پرائس اسسٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ضحی شاکر، تحصیلداران، محکمہ ایکسائز ، محمکہ بلڈنگ ودیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے کہا ہے کہ محاصل حکومتی آمدنی کا بڑا ذریعہ ہوتے ہیں جو قومی تعمیر کے کاموں میں خرچ کئے جا تے ہیں، زمین کے ریٹس طے کرتے وقت مارکیٹ ویلیو کو مدنظر رکھا جائے اور ریونیو کی وصولی کے دوران پیش آنے والے ایشوز کو حل کیا جائے اور اس کے ٹارگٹ کو ہر صورت ممکن بنایا جائے، حکومت محاصل عوام کی فلاح و بہبو دکیلئے نافذ کر تی ہے جس کی ادائیگی ہر ادارہ اور شہریوں کی اولین ذمہ داری ہے، تمام اسسٹنٹ کمشنر ز اور متعلقہ ادارے ریونیو میں اضافہ کیلئے متحرک ہوں اور اس کی باقاعدہ پراگرس رپورٹ بھی پیش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ لینڈ اسسمنٹ کمیٹی کا تسلسل کے ساتھ اجلاس بھی بلایاجائے، انتظامیہ کا بنیادی کام ریونیو کا حصول ہے اور تمام محکموں کی کارکردگی کا اندازہ اس کے ٹارگٹ کے حصول سے ہوتا ہے اسی لیئے ریونیوکا حصول یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے ڈپٹی کمشنر کو تمام معاملات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button