ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضحٰی شاکر کی زیر صدارت ریونیو افسران کی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد


جس میں محکمہ مال کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضحٰی شاکر کو ریونیو سے متعلق مختلف امور پر بریفنگ دی گئی
ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضحٰی شاکر کی زیر صدارت ریونیو افسران کی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ جس میں محکمہ مال کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضحٰی شاکر کو ریونیو سے متعلق مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ نے آن لائن موضع جات کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ضحٰی شاکر نے تمام آفیسر کو مخاطب کرتے ہوئے درجہ ذیل ہدایات پر سختی سے عمل درآمد پر زور دیا۔تمام ریونیو افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ شہریوں کوتحصیل لیول پر فردات کا حصول، درستگی اور دیگر سہولیات آسانی سے مسیر ہو۔06 ماہ اور 01 سال سے زائد کے ریونیو کورٹ کیسز کو جلد از جلد پایا تکمیل تک پنچایا جائے۔کمپوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ تمام موضع جات کو جلد از جلدشہریوں کے لیے کھولا جائے۔تمام تحصیداران اس بات کو یقینی بنائیں کہ سروس ڈیلیوری سینٹر کو تصدیق شدہ ریونیو کاغذات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button