پنجاب بھر کی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی کلچر ڈے کے حوالے سے تقربیات کا انعقاد


مرکزی تقریب ڈویژنل پبلک سکول میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ضحٰی شاکر،اسسٹنٹ کمشنر نعمان علی ڈوگر کی شرکت
ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )پنجاب بھر کی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی کلچر ڈے کے حوالے سے تقربیات کا انعقاد کیا گیا۔مرکزی تقریب ڈویژنل پبلک سکول میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ضحٰی شاکر،اسسٹنٹ کمشنر نعمان علی ڈوگر،پرنسپل رائو صدیق،، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد شہباز انصاری، میڈیا نمائندگان سمیت اساتذہ ، طلباء و طالبات کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ سکول کی جانب سے پنجابی کلچر ڈے میلہ کا رنگا رنگ اور شاندار اہتمام کیا گیا۔تقریب میں بچوںکی جانب سے ثقافتی ویلیج، کلچرل شو، ثقافتی سٹالز، لڈی،بھنگڑا اور ٹیلبو پیش کیے گئے۔ڈویژنل پبلک سکول و کالج کے طلباء وطالبات پنجاب ثقافتی دیہاڑ کے حوالے سے صوبے کے تمام صحرائی، میدانی، پہاڑی علاقوں کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا تھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے کہاکہ آج پنجاب ثقافتی دیہاڑ ضلع بھر میں شایان شان طریقے سے منایا جائے گا،اس دیہاڑ کی مناسبت سے چاروں تحصیلوں میں پروگرامز کا انعقاد کیا گیا ہے۔ پنجابی زبان، کلچر اور تہذیب و ثقافت اپنے اندرخوبصورتیوں کا ایک جہاں سموئے ہوئے ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم بحیثیت قوم اپنا ایک شاندار ثقافتی پس منظر رکھتے ہیں۔کوئی بھی قوم ثقافتی پہچان کے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ملکی قومی و صوبائی سطح پر اپنے رسم و رواج، روایات و تہذیب و تمدن کو فروغ دینا چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈویژنل پبلک سکول کی تعلیمی و غیر نصابی سرگرمیوں کو سراہا اور کلچر ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب کی تعریف کی۔ بعدازاں ڈویژنل پبلک سکول گرلز اور بوائز ونگ میں ہاکی ووالی بال گروانڈ بننے کی خوشخبری دی

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button