حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ہسپتالوں میں بھی ”ہفتہ صحت ”کا آغاز کر دیا گیا


اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں لگائے گئے میڈیکل کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمودبھی موجود تھے
ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ہسپتالوں میں بھی ”ہفتہ صحت ”کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں لگائے گئے میڈیکل کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود اور این ایس ڈاکٹر الطاف حسین قادری بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام کا?نٹرز کا معائنہ کیا اور وہاں پر آئے ہوئے مریضوں سے طبی سہولیات بارے استفسار کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ 20تا 22مارچ تک جاری رہنے والے ہفتہ صحت کے تحت ہسپتالوں میں میڈکل کیمپ لگائے گئے ہیں۔ جہاں پر چھوٹے بچوں ،بڑوں اور خواتین کا مفت طبی معائنہ اور بنیادی تشخیصی ٹیسٹ ہیپاٹائٹس ، ایڈز، شوگر اور ملیریا کی تشخیص مفت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ مفت حفاظتی ٹیکوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ آج ہی اپنا طبی معائنہ کروائیں اور اپنی صحت کے بارے میں جانیں۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے ڈی ایچ کیو ہسپتال ، ٹی ایچ کیو ، دیہی مرکز صحت اور بنیادی مرکز صحت میں میڈیکل کیمپس لگائے گئے ہیں۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button