کمشنر سلوت سعید کی زیر صدارت ڈویژنل امن کمیٹی کا اجلاس۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے ) کمشنر سلوت سعید کی زیر صدارت ڈویژنل امن کمیٹی کا اجلاس۔

ڈپٹی کمشنر فیصل آباد علی عنان قمر نے کمشنر آفس جبکہ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصل آباد سے صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،پیر فیض رسول،عاشق حسین رضوی،اسلم بھلی،جھنگ سے مفتی نصیر الدین نصیر، سید مسعودالحسم ترمذی، چنیوٹ سے موالانا خلیل احمد اشرفی،صاحبزادہ معین الدین، حاجی محمد رضا شاہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سےمولانا حمید الدین رضوی،مفتی عبدالمعید ویڈیو لنک کے ذریعے شریک۔

کمشنر نے علماء کرام کا خیر مقدم کیا۔

ماہ صیام کے حوالے سے انتظامی وحفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

ڈویژن بھر میں رمضان سپیشل پیکج کے تحت سنٹرز پر مستحقین کو فری آٹاکی تقسیم کا عمل جاری ہے۔

علماء کرام ہمارا متعبر طبقہ ہیں جو لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔

علماء کرام محراب ومنبر نے امن وسلامتی،بھائی چارے،رواداری، پیارمحبت اور اخوت کا درس جاری رکھیں۔

ماہ صیام کی فیوض وبرکات سے مستفید ہونے کا پیغام عام کیا جائے۔

یوم علی،لیلتہ القدر کے مواقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

کیٹگری اے کی مساجد کے باہر سیکیورٹی اور بالخصوص نماز تراویح کے اوقات میں غیر معمولی اقدامات کریں گے۔

ماہ رمضان میں بھکاریوں کی روک تھام،افطار کےوقت بہترین
ٹریفک مینجمنٹ کی جائے گی۔

بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہے تاہم

علماء کرام کی نشاندہی پربجلی وگیس کی لوڈ مینجمنٹ کے معاملہ کو ریویو کیا جائے گا۔

ماہ صیام میں انتظامی وپولیس افسران پر دوہری
ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں جس کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔

اندرونی وبیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے علماء کرام کی معاونت ناگزیر ہے۔

احترام رمضان آرڈیننس پرہر صورت عملدرآمدکرائیں گے

سحر وافطار دستر خوانوں کا سلسلہ چلتا رہنا چاہیے جسے مزید وسعت دینے کے لئے مخیر حضرات کو ترغیب دی جائے گی۔

کمشنر فیصل آباد۔

علماء کرام نے کمشنر کو ڈویژن کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ماہ صیام میں امن وامان کی فضاء قائم ودائم رکھنے کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button