حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی جاری ہے


ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد کی سربراہی میں ضلع انتظامیہ کے 30 مفت آٹا پوائنٹس پر بہترین انتظامات کی بدولت شہریوں کو باآسانی فری آٹا دستیاب ہے
ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے) حکومت پنجاب کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد کی سربراہی میں ضلع انتظامیہ کے 30 مفت آٹا پوائنٹس پر بہترین انتظامات کی بدولت شہریوں کو باآسانی فری آٹا دستیاب ہے۔ ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد چھٹی کے دن بھی سپلائی کی مانیٹرنگ کیلئے فیلڈ میں موجود رہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف پوائنٹس کا دورہ کیا اور انتظامات ، آٹے کی کوالٹی چیک کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نعمان علی ڈوگر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد جواد سردار اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے رجانہ پوائنٹ پر موجود شہریوں سے مفت آٹے کی دستیابی بارے استفسار کیا۔ ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے کہا کہ غریب عوام تک مفت آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ 25 شعبان سے ابتک ضلع میں مفت آٹے کے 1 لاکھ 21 ہزار سے زائد تھیلے فراہم کردیئے گئے۔ہر پوائنٹ پر کاؤنٹرز کی تعداد بڑھائی گئی ہے تاکہ عوام کو زیادہ دیر انتظار کی تکلیف برداشت نہ کرنا پڑے۔ انتظامات مجموعی طور پر تسلی بخش،مزید بہتری لائی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ شناختی کارڈز کی سکیننگ کا سسٹم مزید بہتر کیا جارہا ہے۔تکنیکی معاونت کی فراہمی کیلئے ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button