اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ڈاکٹر انعم فاطمہ نے فری آٹا پوائنٹ کا دورہ کیا


اسسٹنٹ کمشنر نے پوائنٹ پر موجود شہریوں سے آٹے کی فراہمی بارے گفتگو کی ،جس پر شہریوں نے انتظامات کوسراہا، اور دستیاب وسائل کو سوفیصد بروئے کار لایا جا رہاہے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد آصف حسین رانا سے) ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ڈاکٹر انعم فاطمہ نے فری آٹا پوائنٹ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔اسسٹنٹ کمشنر نے پوائنٹ پر موجود شہریوں سے آٹے کی فراہمی بارے گفتگو کی ،جس پر شہریوں نے انتظامات کوسراہا ۔اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر انعم فاطمہ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں شہریوں کو باآسانی مفت آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور دستیاب وسائل کو سوفیصد بروئے کار لایا جا رہاہے۔انہوںنے مزید کہا کہ تحصیل کمالیہ میں قائم فری آٹا سنٹر پر رش نہ ہونے کے برابر ہے شہری اوقات کار میں فری آٹے کے حصول کو ممکن بنائیں ۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button