ڈپٹی کمشنر عدنان ارشا د نے اچانک مفت آٹا پوائنٹ کا دورہ کیا


انہوں نے آٹا کی فراہمی،معیار، وزن، سٹاک، ڈیٹا کا اندراج،خواتین، بزرگوں اور دیگر شہریوں کیلئے بیٹھنے کے انتظامات اورسکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد آصف حسین رانا سے) ڈپٹی کمشنر عدنان ارشا د نے اچانک مفت آٹا پوائنٹ کا دورہ کیا، انہوں نے آٹا کی فراہمی،معیار، وزن، سٹاک، ڈیٹا کا اندراج،خواتین، بزرگوں اور دیگر شہریوں کیلئے بیٹھنے کے انتظامات اورسکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوںنے آٹاسنٹر میں آئے شہریوں سے آٹا فراہمی بارے استفسارکیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ا س موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے تاریخی رمضان پیکج کے تحت شہریوں کو مفت آٹے کی فراہمی بلاتعطل جاری ہے،ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قائم مفت آٹا پوائنٹس پر رش کو منظم طریقے سے کنٹرول کیا گیا ہے ،ضلع کے تمام پوائنٹس پر رش نہ ہونے کے برابر ہے ۔پوائنٹس پر خواتین،مردوں اور معذور افراد کیلیے الگ الگ کائونٹرز بنائے گئے ہیں، شہریوں کو باعزت طریقہ سے فوری آٹے کی فراہمی کے لیے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں اوررش سے بچنے کیلئے آٹے کی فراہمی کا عمل کم سے کم وقت میں مکمل کیا جارہا ہے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button