ٹکٹ کنفرم ہونے پر چوہدری سعید احمد سعیدی کو مبارکبادجاری


چوہدری سعید احمد سعیدی کوسابقہ عوامی خدمات اور قائدانہ صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی نے انہیں بغیر انٹرویو کے ٹکٹ جاری کیا ہے
ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد آصف حسین رانا سے )عمران خان چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 6صوبائی اسمبلی کے امیدواران کے ٹکٹ کنفرم کر دیئے اور ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف و سابق ایم پی اے چوہدری سعید احمد سعیدی کو ٹکٹ کی مبارکباد دینے کے لیے سینئر صحافی محمد آصف حسین رانا اپنے علاقائی دوستوں کے ہمراہ ان کے آفس میں پہنچے چوہدری سعید احمد سعیدی ہمیشہ سے ہی عوامی خدمت میں پیش پیش رہے ہیں ۔ اور انکی سابقہ عوامی خدمات اور قائدانہ صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی نے انہیں بغیر انٹرویو کے ٹکٹ جاری کیا ہے جس میں حلقہ پی پی 118 گوجرہ چوہدری بلال اصغر وڑائچ ، حلقہ پی پی 119 گوجرہ چوہدری احسن احسان گجر ،حلقہ پی پی 120ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری سعید احمد سعیدی ،حلقہ پی پی 121 رجانہ چوہدری محمد رمضان ، حلقہ پی پی 122 کمالیہ میڈیم آشفتہ ریاض ،حلقہ پی پی 123 پیر محل میڈیم مخدومہ سونیاتمام امیدواران کو چوہدری سعید احمد سعیدی نے مبارکبادی ۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button