منی ٹرک اور ہائی ایس میں تصادم7 افراد جانبحق 13 زخمی

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے )ذرائع کے مطابق ہائی ایس پینسرہ کی طرف جارہی تھی جبکہ منی ٹرک (مزدا) گوجرہ سے پینسرہ کی طرف آرہا تھا منی ٹرک (مزدا) ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سےمنی ٹرک (مزدا) ہائی ایس کے ساتھ جاٹکرایا اور دونوں کو آگ لگ گئی موقع پر پہنچ کر فائر فائٹر نے فائر فائٹنگ کی اور 04 جلی ہوئی باڈیز کو ہائی ایس سے نکالا اور جبکہ 01 جلی ہوئی باڈی کو منی مزدا سے نکالا جبکہ02 لوگ ہیڈ انجری کی وجہ سے جانبحق ہوئے جن کو مقامی لوگوں نے ریسکیو ٹیم کے جانے سے پہلے باہر نکال لیا تھا یوں ٹوٹل 7 افراد جانبحق ہو گئے جبکہ 13 زخمی افراد کو قریبی ہسپتال پینسرہ، دواکھڑی اور ڈیڈ باڈیز کو ٹی ایچ کیو گوجرہ میں شفٹ کیا گیا زخمی افراد میں11 مرد ، 03 عورتیں اور 01 بچہ شامل ہے جبکہ جلی ہوئی5 باڈیز کی شناخت نہ ہو سکی۔ ایمبولینسز ڈیڈ بادیز کو ٹی ایچ کیو گوجرہ میں شفٹ کرنے میں مصروف رہی جبکہ ریسکیو وہیکل جلی ہوئی گاڑیوں کو سڑک سے ہٹانے میں مصروف رہے

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button