مزدور کی اجرت بڑھائی جائے تک پیارے پاکستان سے بے روزگاری کا خاتمہ کیا جاسکے, محمد آصف حسین رانا

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا )مزدور ڈے یکم مئی محض ایک دن ہی نہیں بلکہ ایک تحریک کے تجدید عہد کا دن ہے۔ مزدور کی زندگی بدل کر ہی معاشرے کو بدلا جاسکتا ہے، ہمارے دین، آئین اور قانون نے محنت کشوں کو مکمل حقوق دئیے ہیں مگر اصل مسئلہ ان پر موثر عمل درآمد کا ہے، معیشت کی بنیاد ٹھیک کرنے کےلئیے محنت کش کو اس کا جائز اور منصفانہ حق دیا جانا ضروری ہے اس کے بغیر معاشرے کو امن کا گہوارہ نہیں بنایاجاسکتا ان خیالات کا اظہار محمد آصف حسین رانا نے میڈیا نمائندگان سےگفتگو کرتے ہوئےکیا ان کا مزید کہنا تھا کہ مزدور کی ترقی کے بغیر پائیدار ترقی حاصل نہیں کی جاسکتی محنت کش اللہ تعالی کا دوست ہےمگر یہی طبقہ بدترین استحصال اور بدحالی کا شکار ہے ہم مزدوروں کے حقوق کے لیے جدوجہد میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔ اور مزدور کی اجرت بڑھائی جائے تک پیارے پاکستان سے بے روزگاری کا خاتمہ کیا جاسکے

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button