269 دوکانداروں کو 12 لاکھ82 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد

ڈپٹی کمشنرعدنان ارشاد کی ہدایت پرضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے رواں ماہ کے دوران13 ہزار 3 انسپکشنز کرکے مہنگائی کے مرتکب269 دوکانداروں کو 12 لاکھ82 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے جبکہ اس ضمن میں 3دوکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ 18 گرانفروشوں کو حوالہ پولیس کیا۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹ کے روزانہ کی بنیاد پر دورے کر کے زائد نرخوں پر فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف ایکشن بھی لے رہے ہیں تاکہ صارفین کو حکومتی ریلیف مہیا کیا جاسکے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button