عیدالاضحی کے دن عید کی خوشی میں غریب ومستحق افراد کو ہرگز نہ بھولیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے ) وائس چیئرمین ڈسپلن کمیٹی پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ممبر انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان ، معروف صحافی محمد آصف حسین رانا نے عیدالاضحٰی کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی کے دن عید کی خوشی میں غریب ومستحق افراد کو ہرگز نہ بھولیں مصائب و مشکلات میں گھرے متاثرہ بہن بھائی، غریب و مسکین،اور مستحقین کو عید الاضحی کی خوشیوں میں شریک کرنا ہم سب پر فرض ہے، مخیرحضرات کو چاہیے کہ وہ بڑھ چڑھ کر مستحق افراد کی مدد کا فریضہ انجام دیں تاکہ ہمارے مستحق بہن بھائی بھی عید کی خوشیوں کو منا سکیں، عیدالاضحی کی موقع پر خلق خدا کی خدمت اور غریب لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہی عید کا اصل پیغام اور قربانی ہے عید قربان اُمت کو متحد ہونے کا درس دیتی ہے اور معاشرتی ناہمواریوں کے خا تمے،قربانی کے جذبے،ہم آہنگی، اخوت کے فروغ اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کے ذریعے سے ہی ایک مضبوط فلاحی اسلامی معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے، عید الاضحی قربانی کے جذبے اور مسلمانوں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دینے اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات میں خوشیاں بانٹنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

مکمل پڑھیں

٪کمنٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button