معروف صحافی محمد آصف حسین رانا ڈپٹی کوارڈینیٹر پریس کلب ٹوبہ منتخب

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے ) پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 24 _2023 کے لیے نئی کابینہ کا انتخاب اور معروف صحافی محمد آصف حسین رانا ڈپٹی کوارڈینیٹر پریس کلب ٹوبہ منتخب ہو ئے، معروف صحافی محمد آصف حسین رانا نے کہا کہ پریس کلب کے منعقدہ انتخابات مقررہ وقت پر پرامن ماحول میں ہوئے اور تمام ممبران نے آزادانہ رائے حق دیہی کا استعمال کیا، اور نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پریس کلب کے سالانہ انتخابات کا انعقاد خوش آئند ہے، اور میں پریس کلب کے تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور میں شکر گزار ہوں تمام ممبران کا جنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا، نئی کابینہ کے انتخاب کے بعد ہماری ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں اور پریس کلب کے پلیٹ فارم سے عوامی مسائل اجاگر کرتے رہیں گے، خصوصا” ٹوبہ ٹیک سنگھ کی عوام نے پریس کلب سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ کررکھی ہیں، ہمیں پریس کلب کے پلیٹ فارم کو عوام کے مسائل کے لیے بھرپور طریقے سے استعمال کرنا چائیے، امید ہے کہ تمام نومنتخب عہدیدار پریس کلب کی بہتری اور علاقے کے مسائل کے حل کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button