ضلع بھر میں باہمی اتحاد واتفاق اور بھائی چارے کی مثالی فضاء نہ صرف پر سکون محرم الحرام بلکہ پائیدار امن کی ضمانت ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( بیورورپورٹ ) ضلع بھر میں باہمی اتحاد واتفاق اور بھائی چارے کی مثالی فضاء نہ صرف پر سکون محرم الحرام بلکہ پائیدار امن کی ضمانت ہے۔ اور اللہ پاک کا شکر ہے کہ ملک کے طول و عرض میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، ان خیالات کا اظہار معروف صحافی محمد آصف حسین رانا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی اداروں خصوصاً ڈی پی او ٹوبہ سید کرار حسین ، ڈی سی ٹوبہ محمد نعیم نے ضلعی انتظامیہ ،سیکورٹی اداروں، میونسپل کمیٹیوں، ریسکیو 1122, سول ڈیفنس ، محکہ صحت ، تعلیم نے انتظامی وحفاظتی اقدامات پربھرپور اور ذمہ دارانہ عملدرآمد کروایا۔ اور ہماری پولیس کی بہترین پالیسیوں اور کارکردگی کی وجہ سے ممکن ہوا۔ اور نہ ہی کوئی ایف آئی آر درج ہوئی نہ ہی کسی بھی مسلک کے فرد کو نظر بند کیا گیا یہ قابل تعریف ہے ۔میڈیا نمائندگان، امن کمیٹی، بلدیہ ،ضلع کونسل، تمام سکیورٹی ایجنسیز ریسکیو 1122 اور باقی تمام متعلقہ اداروں اور تمام مسالک کے علماء کرام کا کردار مثالی رہا جسکے لیے ضلعی انتظامیہ و سیکورٹی اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں بلاشبہ یہ ان سب کی زمہ داری تھی مگر جس محنت لگن اور ایمانداری سے نبھایا گیا وہ قابل ستائش ہے ۔ اللہ پاک میرے شہر اور میرے ملک کا امن ہمیشہ قائم رکھے

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button