پاکستانی عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، محمد آصف حسین رانا

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( بیورو رپورٹ ) پاکستانی عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے مہنگائی کی وجہ سے زندگی اجیرن ہو گئی ہے دو وقت کی روٹی کھانا عوام کے لیے مشکل بن چکا ہے ان خیالات کا اظہار معروف صحافی محمد آصف حسین رانا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے ظالمانہ ٹیکس سے نہ صرف غریب علاقوں کے رہنے والے ہی اس مہنگائی سے پریشان نہیں بلکہ ہر بندہ مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہی دکھائی دیتا ہے ڈالر کی بھی اونچی اُڑان جاری ہے جو رکنے کا نام نہیں لے رہی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئے جانے والے اضافے کے اثرات مہنگائی کی شرح میں اضافے کی صورت میں سامنے آئیں گے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری مزید بڑھے گی، جس سے عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ حکمران غریبوں کو ریلیف دینے کی بجائے ان پر مزید مہنگائی کا بوجھ مسلط کر رہے ہیں جو غریبوں کے ساتھ ظلم اور زیادتی کے مترادف ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے زراعت اور صنعت و تجارت پر منفی اثرات مرتب ہونگے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث غریب کیلئے سفر مزید مہنگا ہو جائے گا ۔ پاکستان ریلوے اور ٹر انسپورٹروں کے کرایوں میں مزید اضافہ ہو جائے گا

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button