Trending

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے شمعیں روشن کیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے ) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے شمعیں روشن کیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم ، ڈی پی او سید کرار حسین ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد جواد سردار ، اسسٹنٹ کمشنر بلاول علی ہنجرا، ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر اور سی ای او ایجوکیشن اور معروف صحافی محمد آصف حسین رانا بھی موجود تھے صدر ڈسٹرکٹ بار احتشام انور ، سول سوسائٹی، تاجر برادری، علماء کرام، میڈیا نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم کا کہنا تھا کہ شہداء اور ان کے لواحقین پاک فوج کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ پاک فوج اور پولیس کے جوان اپنے گھروں اور خاندانوں سے دور رہ کر ہماری جان و مال کی حفاظت کرتے ہیں۔ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج قوم کو یہ پیغام بھی دینا ہےکہ شہداء اور اُن کی فیملیز کی قربانیوں کا احترام ہر پاکستانی کا فخرہے۔ اس موقع پر ڈی پی او سید کرار حسین کا کہنا تھا کہ دفاع وطن کے لئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے شہداء ہماری آن،بان اور شان ہیں۔ آج پوری قوم شہدائے وطن اور ان کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کااظہار کررہی ہے۔ شہداء کی ارواح کو ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button