پاکستانی عوام ان دنوں مہنگائی کی لہر سے کافی پریشان ہیں, محمد آصف حسین رانا

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( بیورو رپورٹ ) پاکستانی عوام ان دنوں مہنگائی کی لہر سے کافی پریشان ہیں۔ کھانے پینے کی مختلف اشیا بجلی گیس اور پٹرولیم کی قیمتوں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی عوام بہت پریشان نظر آرہی ہے ان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت محمد آصف حسین رانا وائس چیئرمین میڈیا ایڈوائزر کمیٹی مجلس مفاد عامہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کی ایک بڑی وجہ کھانے پینے کی اشیاء کی ذخیرہ اندوزی ہے ۔ حکومت کو چاہئے کہ انتظامیہ کو متحرک کرے اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو سخت ترین سزائیں دے ۔ تاکہ غریب عوام کو کچھ ریلیف ملے ۔روٹی نہ ملنے سے مجبور لوگ اپنے بچوں سمیت خود کشیاں کرنے پر تلے ہوئے ھیں بچوں کو بھوک سے بلکتے ہوئے ماں باپ نہیں دیکھ سکتے تو وہ خود کشی کر بیٹھتے ہے حکومت کو چاہیے کے منہگائی کی طرف بھی توجہ دے جو سب سے اھم مسلہ ہے مارا تو بیچارہ غریب ہی جاتا ھے بجلی،گیس،روٹی پانی غرضیکہ ھرچیز غریبوں کی پونچھ سے باہر ھے خدا راہ عوام پر رحم کرو

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button