ڈپٹی کمشنر ٹوبہ محمد نعیم کا عید میلاد النبی ﷺکے موقع پر پیغام

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے ) نبی آخرالزماں حضرت محمد ﷺ کی ولادت باسعادت پر امت مسلمہ کو مبارکباد عیدمیلاالنبیؐ امت مسلمہ کے لئے خوشیوں کا پیغام لیکر آتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے محمد ﷺ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ٹوبہ محمد نعیم نے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ آپؐ کے اسوہ حسنہ میں امت کے لئے مکمل رہنمائی اور ہدایت موجود ہے۔ ضلع بھر میں امام الاانبیاء حضرت محمد ﷺ کا یوم ولادت جوش و جذبے، محبت اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے آپؐ نے اپنے اعلیٰ کردار اور اسوہ حسنہ سے دنیا کی کایا پلٹ دی انسانیت آپؐ کی زندگی اور تعلیمات سے سبق سیکھ کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ آج کا دن امت مسلمہ کو قرآن وسنت کی تعلیمات پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ آج کے مبارک دن ہمیں اپنی زندگیوں کو نبی آخرالزماں کی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے کا اعادہ کرنا ہے حضرت محمد ﷺ کی محبت کا تقاضا ہے کہ باہمی اختلافات بھلا کر ملکر آگے بڑھیں۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button