سٹارز ان اکیڈمی آف سائنس ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنی روایت برقرار رکھے ہوئے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد آصف حسین رانا سے ) سٹارز ان اکیڈمی آف سائنس ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنی روایت برقرار رکھے ہوئے۔ سٹارز ان اکیڈمی آف سائنس ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہونہار طالبات میمونہ کوثر نے فیصل آباد بورڈ 2023 فرسٹ ایئر کے رزلٹ میں اور آل فرسٹ اور ملائکہ افضل نے اوور آل سیکنڈ پوزیشن حاصل کر کے اپنے والدین کا اور سٹارز ان اکیڈمی کے اساتذہ کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ سینئر صحافی محمد آصف حسین رانا سے گفتگو کرتے ہوئے میمونہ نے بتایا کہ میں دسویں جماعت کے بورڈ فیصل آباد کے رزلٹ 2021 میں بھی 1092 نمبر لے کر بورڈ میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کر چکی ہوں اور اس وقت بھی میں نے ساری تیاری سٹارز ان اکیڈمی آف سائنس سے ہی کی تھی، طالبہ نے اپنی اس کامیابی کو اللہ تعالی کا کرم، والدین کی دعائیں اور اپنے اساتذہ کی محنت قرار دیا۔ ملائکہ افضل نے سینیر صحافی رانا آصف حسین رانا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فیصل آباد بورڈ میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کرنا میرے لیے اپنے اساتذہ کی محنت کے بغیر ممکن ہی نہ تھا ان میں سب سے زیادہ ماہرِ نفسیات سر سید عاقب رضا اور سر سید عاطف رضا ڈائریکٹرز سٹارز ان اکیڈمی مجھے موٹیویٹ کرتے تھے کہ آپ بس محنت کرو اور رزلٹ اللہ تعالٰی پر چھوڑ دو۔ دونوں طالبات ( میمونہ، ملائکہ) کا مزید کہنا تھا کہ سٹارز ان اکیڈمی آف سائنس ٹوبہ ٹیک سنگ کی سر زمین پر وہ واحد ادارہ ہے جو سٹوڈنٹس کو انتہائی محنت اور لگن کے ساتھ پڑھا کر پوزیشن کے لیے تیار کرتا ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تبارک و تعالیٰ اپنے نبی کریم صلیٰ اللہُ علیہِ وآلہ وسلّم کے صدقے ہمیں اور ادارہ ہذا کو مزید ترقیاں اور کامیابیاں عطا فرمائے آمین۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button