نہری پنسالیوں کا 329ج ب چھوٹا رسالہ کے کسانوں سے سرعام رشوت کا مطالبہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد آصف حسین رانا سے)چک نمبر 329ج ب کے زمیندار محمد اقبال سپراء نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنسالی علی کوثر اور مشتاق کے رویے سے گندم کی فصل متاثرہو رہی ہے متعدد بار پنسالی علی کوثر اور مشتاق سے رابطہ کرتے ہیں تووہ کہتا ہے کہ افسروں کو پیسے دو اور پانی لگوا لو اور کبھی کبھی تو پانی ہونے کے باوجود پانی کی کمی بتا دیتے ہیں زمیندار محمد اقبال سپراء نے کہاکہ گندم کی بوا کے لیے پانی لگنا تھا لیکن انہوںنے پانی بند کردیا جب ان سے رابطہ کیا گیا تو کہتے ہیں افسروں کو پیسے دو نہیں تو ہم پانی نہیں چلا سکتا کسانوں کا کہنا تھا کہ ڈیزل اور بجلی کے شدید مہنگا ہونے کی وجہ سے ہمیں پانی پر ہی ہزاروں روپے کا ٹیکہ لگ گیا ہے، یاد رہے چک نمبر 329ج ب چھوٹا رسالہ کو جنگ برانچ نہر کا ایک سُوا سیراب کرتا ہے لیکن ٹائلزپر ہونے کی وجہ سے پانی کاشت کاری کے لیے پورا نہیں پہنچتا کچھ پانی چوری ہو جاتا ہے کچھ ان جیسے پنسالیوں کی وجہ سے چک نمبر 329ج ب چھوٹارسالہ کے کسان بہت پریشان ہیں علاقہ مکینوں نے اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے کہ نہر پر تعینات پنسالی علی کوثر اور مشتاق کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ اس کے غضب سے محفوظ رہ سکیں۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button