حضرت پیر سید جمال الدین حسن نظامی کاجامع مسجد رحمانیہ سلطانیہ میں جمعةالمبارک کاخطاب

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے ) حضرت پیر سید جمال الدین حسن نظامی (نظام آباد پاکپتن شریف ) نے جامع مسجد رحمانیہ سلطانیہ میں جمعةالمبارک کے خطاب میں فرمایا کہ ہمیں اپنی عملی زندگی کو قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کثرت سے درود پڑھیں جیسا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایاکہ جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھا اللہ تعالی اس پر دس مرتبہ رحمتیں نازل فرمائے گا۔اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا واقعہ سنایاکہحضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ فرما تے ہیں : میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں آپ پر کثرت کے ساتھ درود پڑھتا ہوں۔ میں اپنی دعا کا کتنا حصہ آپ پر درود کے لئے مقررکروں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جتنا تم پسند کرو۔ میں نے عرض کیا : ایک چوتھائی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ٹھیک ہے لیکن اگر کچھ اور بڑھا دو تو بہتر ہے۔ میں نے عرض کیا : کیا آدھا حصہ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ٹھیک ہے لیکن اگر کچھ اور بڑھا دو تو بہتر ہے۔ میں نے عرض کیا : دوتہائی ؟ فرمایا : اس میں بھی اضافہ کردو تو بہتر ہے۔ میں نے عرض کیا : میں اپنی ساری دعا (کا وقت )آپ پر درود کے لئے وقف کر دوں گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :تب تو تیرا ہر غم دور ہو گا اور ہر گناہ معاف کر دیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہگناہوں کو چھوڑ کر نیکی کے راستہ پر چلنے سے ہی ہماری دعائیں بھی قبول ہوں گی،اور آسمان سے فرشتے بھی ہماری مدد کو آئیں گے،اسرائیل اور امریکہ سمیت تمام کفریہ طاقتیں نیست و نابود ہوجائیں گی،فلسطین انبیا کرام کی سرزمین بیت المقدس کی حفاظت تمام مسلمانوں پر فرض ہے

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button