ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے انسداد سموگ کے حوالے سے عوامی شعور بیدار کرنے کے لئے آگاہی واک

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے ) ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے اشتراک سے انسداد سموگ کے حوالے سے عوامی شعور بیدار کرنے کے لئے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر محمد نعیم نے کی۔ جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک عباس ذوالقرنین اعوان اور اے ڈی سی جی احمد جواد سردار ، معروف صحافی محمد آصف حسین رانا ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت فضل رسول،چیف آفیسر ضلع کونسل، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی، سیکرٹری آر ٹی اے،سی ای او ایجوکیشن، سی ڈی او،سوشل ویلفیئر آفیسر، انسپکٹر ماحولیات، سمیت دیگر محکموں کے افسران اور میڈیا نمائندگان اور عمائدین شہرکی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ انسداد سموگ آگاہی واک میونسپل کمیٹی سے شروع ہوکر شہباز چوک پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی۔واک کے شرکاء نے آگاہی پینا فلیکس اور بینر اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم نے کہا کہ سموگ سے تحفظ کے حوالہ سے تمام تر حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ماحول دوست اقدامات کو فروغ دینے کے لیے بھی خصوصی آگاہی مہم چلائی جارہی ہے۔ دھان کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے پر سختی سے ممانعت ہے۔ماحول کو نقصان پہنچانے کا سبب بننے والے عناصر اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف مقدمات کا اندراج اور جرمانوں کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم نے کہا کہ تمام بھٹہ خشت مالکان حکومت کے وضع کردہ قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔قوانین کی خلاف ورزی پر بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ حکومت کے وضع کردہ قوانین پر عملدرآمد اور ماحول دوست اقدامات کو بذات خود بروئے کار لانا ہم سب کی اجتماعی قومی ذمہ داری ہے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button