بڑی گیارہویں شریف شیخ عبدالقادر جیلانی کی یاد میں منائی جاتی ہے ،حاجی محمد نبی گل

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد آصف حسین رانا سے )جامع مسجد رحمانیہ سلطانیہ چک نمبر 329ج ب چھوٹا رسالہ ٹوبہ میں سالانہ محفل پاک بسلسلہ گیاریوں شریف عظیم الشان محفل منعقد ہوئی جس میں حضرت علامہ مولانا حاجی محمد نبی گل اورصاحبزادہ قاری محمد احمد فیض گولڑوی چیئرمین دارالعلوم مہریہ رضویہ رجسٹر ٹوبہ نے خصوصی خطاب فرمایامحفل پاک کاآغاز تلاوت قرآن اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا اس موقع پر معروف صحافی محمد آصف حسین رانا سمیت علاقہ مکینوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی دوران خطاب حضرت علامہ مولانا حاجی محمد نبی گل اور صاحبزادہ قاری محمد احمد فیض گولڑوی نے حضور غوثِ اعظم رحمة اللہ علیہ کی محبت میں فرمایا ویسے توہر مہینے کی گیارہویں کو حضور غوثِ اعظم رحمة اللہ علیہ کی محفلیں منعقد ہوتی ہیں، لیکن ہر سال گیارہ ربیع الثانی کو بڑی گیارہویں شریف منائی جاتی ہے ا س مہینے میں ہر مسلمان اپنے گھر میں حضور غوثِ پاک ، سر کارِ بغداد رحمة اللہ علیہ کی محفل کرنے سے رزق میں سال بھر تک بہت بر کت ر ہتی ہے ۔ غوث الاعظم رحمة اللہ علیہ کی نسبت سے ہر ماہ چاند کو گیارہ تاریخ کو محفل منائی جاتی ہے۔ عموما ایسی محافل میں نعت خوانی، مناقب، ذکر و اذکار اور صلو و سلام پڑھا جاتا ہے۔ گیارہویں شریف کی نسبت سے کی جانے والی محافل میں عموما لنگر کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button