مویشی پال خواتین و حضرات کی رہنمائی اور مشاورت کے لئے اب ہر گاوں میں کسان لائیو سٹاک بیٹھک کا اہتمام


ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے ) وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایات پر کیا مویشی پال خواتین و حضرات کی رہنمائی اور مشاورت کے لئے اب ہر گاوں میں کسان لائیو سٹاک بیٹھک کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے چک نمبر 320ج ب میں کسان بیٹھک منعقد ہوئی۔ جس میں ڈائریکڑ لائیو سٹاک فیصل آباد ڈاکٹر حیدر علی خان ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ،ڈپٹی ڈائیریکٹر لائیو سٹاک ودیگر متعلقہ افسران اور مقامی مویشی پال حضرات نے شرکت کی۔اس موقع پر دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھانے کے لئے جانوروں کو بیماریوں سے بچانے کے لئے آگاہی فراہم کی گئی۔ ڈاکٹر محمد ارشد رندھاوا نے جانوروں کو اچھی خوراک بارے آگاہ کیا اور کہا کہ دودھ کی زیادہ پیداوار کے لئے متوازن خوراک کا استعمال کریں اور صبح و شام جانوروں کو پانی پلائیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر اعجاز حسین نے کہا کہ بھینسوں اور گائیوں کے لیے منہ کھر، چوڑے مار جبکہ بھیڑ بکریوں کے لیے انتڑیوں کا زہر باد، پی پی آر، اور مرغیوں کے لیے رانی کھیت جیسی مہلک بیماریوں سے بچاو¿ کیلئے ویکسین ضرور لگوائیں۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے کہا مویشی پال حضرات کو چاہیئے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ خدمات سے فائدہ اٹھائیں اور جانوروں کو بیماریوں سے بچا کر پیداوار میں اضافہ کریں تاکہ ملک کی ترقی کی رفتار کو تیز کیا جا سکے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر عاطف کہنا تھا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں افسران شعبہ لائیو سٹاک کے تمام پہلوں بارے موثر آگاہی فراہم کرنے کے لیے کسان بیٹھک کا انعقاد کر رہے ہیں۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک حیدر علی خان نے کہا کہ مویشی پال کسانوں کو بھی چاہیئے کہ وہ لائیو سٹاک کے جدید ، بہتر اور محکمہ کے سفارش کردہ طریقوں کو اپنا کر مستفید ہوں تاکہ لائیو سٹاک کا شعبہ زیادہ منافع بخش ثابت ہوتا کہ کسانوں کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہو اور مویشی پال کسان خوشحال ہو سکیں

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button