ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس منعقد

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے ) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر انسپکشنزکو مزید موثر کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ اولین ترجیحات ہیں ،ضلع بھر میں پرائس کنٹرول میکنزم پر حکومتی ویڑن کے مطابق عملدر آمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، اس ضمن میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔صارفین کو اشیاءخردونوش مقررہ نرخ پر دستیاب ہونی چاہیے روزانہ کی بنیاد پر جاری کردہ سرکاری ریٹ لسٹ دوکانوں, ریڈھیوں پر سو فیصد نمایاں جگہوں پر آویزاں ہو۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے ناقص کارکرگی پر پرائس مجسٹریٹس کو وارننگ جاری کی اور کاکردگی کو بہتر بنانے کا ٹاسک تفویض کیا۔ رواں ماہ ابتک پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 17682 دکانوں پر انسپکشنز کے دوران 614گرانفروش دکانداروں کو 13لاکھ 84 ہزار روپے جرمانہ کیا۔39 گرانفروشوں کو حوالہ پولیس کیاجبکہ 3عادی قانون شکن کے خلاف ایف آئی آرکا اندراج بھی کروایا گیا۔
۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button