مجلس مفاد عامہ کے وفد نے ڈپٹی کمشنر(جنرل) احمد جواد سردار سے ملاقات کی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد آصف حسین رانا ) مجلس مفاد عامہ کے وفد نے صدر عارف جانباز قاضی کی زیر قیادت ڈپٹی کمشنر(جنرل) احمد جواد سردار سے ملاقات کی ۔ وفد میں مجلس مفاد عامہ کے سینئر نائب صدر و سابق چیرمین ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ چوہدری عمران ندیم سدھو ، چیرمین رابطہ کمیٹی میاں زاہد پرویز ، چیرمین مینجمنٹ کمیٹی میاں محمد اکرم اور وائس چیرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی شیخ محمد امجد شریک تھے ۔ وفد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سے مطالبہ کیا کہ اندرون غلہ منڈی ، صمدانی مارکیٹ ٹھنڈی کھوئی سے ملحقہ بازاروں کی سڑکیں کافی عرصہ سے خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور برسات کے موسم میں سڑکیں کیچڑ اور برسات کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے راستے بالکل بلاک ہو جاتے ہیں ، یہ تمام سڑکیں مارکیٹ کمیٹی کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں ۔ ان تمام سڑکوں کی تعمیرنو بہت ضروری ہے ۔ اے ڈی سی جی نے کہا کہ حکومت نے الیکشن کی تاریخ کے اعلان کی وجہ سے تمام ترقیاتی فنڈز منجمد کردیئے ہیں جس کی وجہ سے کوئی بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا جاسکتا ۔ عام انتخابات کے انعقاد کے فورا بعد سڑک کی تعمیر کروا دی جاۓ گی ۔ مجلس مفاد عامہ کے صدر عارف جانباز قاضی نے شہر کی متعدد دیگر سڑکوں کی مرمت طلب ہونے کی بھی نشان دہی کی ۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button