ڈاکٹر آف فزیو تھراپی کی ڈگری مکمل کرنے پر ڈاکٹر صباء امجد کو مبارک باد

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے ) ڈاکٹر آف فزیو تھراپی کی ڈگری مکمل کرنے پر ڈاکٹر صباء امجد کو مبارک باد تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف فیصل آباد میں شروع ہونے والے سیشن فزیو تھراپی 2018 تا 2023 میں ڈاکٹر صباء امجد نے ڈگری مکمل کرنے کے بعد کل ہونے والے کانووکیشن میں اپنی سند حاصل کر لی،ڈاکٹر صباء امجد معروف کاروباری شخصیت عمر ریسٹورنٹ و عمر سنٹر والے رانا امجد علی کی صاحبزادی اور سینئر صحافی رانا مدثر اقبال کی بھتجی ،سابق چیرمین پیڈا چک نمبر 322ج ب شہزادہ رانا محمد اقبال کی پوتی ہیں جو کہ ان دنوں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہیں ہونہار ڈاکٹر نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور اساتذہ کے نام کرتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کرنے کا عزم کیا ہے اہل علاقہ اور رشتہ داروں نے مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button