پرٹوبہ ٹیک سنگھ میں میرج ایکٹ کے تحت کارروائیوں کو تیز کرد یا

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے )وزیر اعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی کی ہدایت پرٹوبہ ٹیک سنگھ میں میرج ایکٹ کے تحت کارروائیوں کو تیز کرد یاگیاہے گزشتہ روز ون۔افسران نے ضلع کی چاروں تحصیلوں میں میرج ہالز کے 23معائنے کیے۔ ضلع بھر میں کوئی میرج ایکٹ کی خلاف وزی میں ملوث نہ پایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز ہر میرج ہال، مارکیز اور دیگر مقامات کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کر رہے ہیں ۔میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمات، گرفتاریاں اور کاروباری مراکز سربمہر کر کے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button