ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی مانیٹرنگ کیلئے فیلڈ میں متحرک

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے ) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی مانیٹرنگ کیلئے فیلڈ میں متحرک ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں زیر تعمیر ماڈل چلڈرن ہوم کا دورہ کیا ۔ ایکسیئن بلڈنگ اور ایس ڈی او بلڈنگ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و دیگر افسران بھی ہمراہ تھے ۔ایکسیئن بلڈنگ حسنین صفدر نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عمارت کی تعمیر پر مجموعی طورپر 10 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ماڈل چلڈرن ہوم حکومت پنجاب کا ایک انتہائی شاندار منصوبہ ہے۔ ماڈل چلڈرن ہوم میں یتیم بچوں کو رہائش، تعلیم ،کھانا اور کپڑوں سمیت ہر سہولت میسر کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے تمام عمارت کا بخوبی جائزہ لیا اور کام کے معیار کو بھی جانچا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم کا کہنا تھا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ماڈل چلڈرن ہوم کی تعمیر سٹیٹ آف دی آرٹ کا نمونہ ہے۔ عمارت کی تعمیر اور اسے جلد فنکشنل کرنے کے حوالےسے دو کروڑ کے فنڈ جاری ہوئے ہیں۔ ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے، ترقیاتی کاموں میں کوالٹی اور شفافیت پر خصو صی توجہ دی جائے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button